فلم ”جیک پاٹ“ کا نیا گانا جاری کر دیا گیا
ممبئی (این این آئی)یہاں سب بکتا ہے ،سب چلتا ہے ، یہ بول ہیں بالی وڈ فلم ”جیک پاٹ “کے نئے ویڈیو سونگ کے، جس میں سنی لیونی کی ادائیں ہیں قاتلانہ گانے میں سنی اور سچن جوشی کی ایک دوسرے سے تکرارہورہی ہے ، سچن جوشی تو حسیناو¿ں کے ساتھ تھرکنے سے باز ہی نہیں آرہے گانے میں ہیرو بھارت میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں۔اس گانے کے بول جاوید جعفری اور پرشانت انگول نے ترتیب دیے ہیں جبکہ کمپوزیشن راہول بھٹ نے کی ہے۔اس گانے کو جاوید جعفری نے گایا ہے۔جیک پاٹ میں ساتھ ہی نصیرالدین شاہ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم 13دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے ۔