”راگنی ایم ایم ایس ٹو“خوفناک ترین فلم ہوگی،ایکتا کپور
ممبئی (این این آئی)ٹی وی اور فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ”راگنی ایم ایم ایس ٹو“ اپنے پچھلے حصے سے زیادہ خو فناک ہو گی۔ایکتا کپور کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ اس کے ایفیکٹس کو بہتر بنانا تھی تاکہ فلم کو بہتر سے بہتر ایفیکٹس کے ساتھ پیش کیا جائے اسی وجہ سے فلم جنوری کے بجائے مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ راگنی ایم ایم ایس 2011 کی کامیاب فلم تھی۔