بخش فاﺅنڈیشن کا لائٹنگ اے ملین لائیوز منصوبے کیلئے یوبی ایل اومنی سے شراکت داری کا معاہدہ

بخش فاﺅنڈیشن کا لائٹنگ اے ملین لائیوز منصوبے کیلئے یوبی ایل اومنی سے شراکت ...

لاہور(پ ر) بخش فاو¿نڈیشن نے لائٹنگ اے ملین لائیوز ( LaML ) منصوبے سمیت ترقی کے اقدامات کے تحت بغیربرانچ لیس بینکاری کےلئے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈاومنی کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پردستخط کردیئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روزیہاں بخش گروپ ہیڈآفس میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پربخش فاﺅنڈیشن کی سی ای اومس فضہ فرحان ،بخش فاﺅنڈیشن کے آپریشنزاورفنانس کے سربراہ دانیال حسین ، کے علاوہ یوبی ایل کے برانچ لیس اینڈ ای بینکنگ کے گروپ ہیڈ ابرارمیر اوریوبی ایل اومنی میں موبائل پیمنٹ ، برانچ لیس اورای بینکنگ کے نائب صدرعمررفیق بھی موجود تھے۔بخش فاو¿نڈیشن نے لائٹنگ ایک ملین لائیوز ( LaML ) کی مہم گزشتہ برس دسمبرمیں شروع کی تھی جس کے ذریعے ملک کے 12 اضلاع میں سے 72 دیہات کو شمسی توانائی سے بجلی اور موبائل چارجنگ کی سہولت میں مدد فراہم کی گئی ۔یہ بخش انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے پیش کی گئی توانائی کے ذرائع کی ایک سہولت کے علاوہ 72 ضرورت مند خواتین کوتکنیکی تربیت اورانھیں بااختیاربنا کر برسرروزگارکرنے کی کوششوں کا بھی حصہ ہے ۔

منصوبے کے تحت دیہی کمیونٹیز میں سے ایک خاتون کوکاروبارکیلئے تیارکیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی ضروریات کوپورا کرسکے ۔اس خاتون کو اس گاو¿ں کی لائٹ لیڈی یعنی " روشنا بی بی " کہا جاتا ہے ۔ یہ روشنا بیبیاں ایک مقامی مالیاتی صنعت کو یقینی بنانے کے لئے مقامی دیہی کمیونٹیز کے لئے مالی ایجنٹوں کے طور پرکام کرتی ہیں۔ 12نومبر 2013 کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈنے بخش انرجی پرائیویٹ کے ساتھ شمسی ایگری فنانس کے ایک مفاہمتی یادداشت پربھی دستخط کئے تھے ۔ بخش انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے یوبی ایل کے ساتھ پنجاب کے دیہی کمیونیٹیزکیلئے شمسی پانی کے ٹیوب ویلزمیں معالی معاونت میں بھی شراکت داری کی ہے ۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ( یو بی ایل ) اور بخش انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ معاشرے کی بہتری کے لئے پاکستان بھر میں اے ٹی ایم نیٹ ورک کوشمسی توانائی پرلانے میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...