برٹنی سپیئر نے 32ویں سالگرہ منائی
لاس اینجلس(آن لائن) ہالی وود اداکارہ و گلوکارہ برٹنی سپیئر 32 برس کی ہوگئیں۔ اپنی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنی آنے والی فلم ”لاس ویگاس ریزیڈنسی“ کی شوٹنگ کے دوران اپنے دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اپنے تمام مداحوں کی مشکور ہیں جنہوں نے مجھے اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دی اور میری زندگی کے اس اہم دن کو یاد رکھا۔