سارک ممالک میں موٹر وہیکلز ایگریمنٹ پر دستخط جلد متوقع ہیں

سارک ممالک میں موٹر وہیکلز ایگریمنٹ پر دستخط جلد متوقع ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) سارک ممالک کے مابین گاڑیوں کی آزادانہ نقل وحمل سے خطے کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک تک تجارتی راہداری قائم کرنے میں مدد ملے گی جس سے سارک ممالک کی باہمی تجارت کے ساتھ ساتھ برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ جنوبی بھارت کی وزارت تجارت کے ڈائریکٹر پریم چند نے کہا ہے کہ سارک ممالک میں گاڑیوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کےلئے موٹر وہیکلز ایگریمنٹ کے مسودہ کی کاپیاں ممبر ممالک کو فراہم کردی گئی ہیں اور معاہدہ پر جلد ہی دستخط متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک نے باہمی تجارت بڑھانے کےلئے پہلے ہی سافٹا معاہدہ پر دستخط کر رکھے ہیں جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت کے معاہدہ پردستخط کے بعد کسی بھی سارک ممالک سے تعلق رکھنے والی گاڑی آزادی کے ساتھ دوسرے کسی بھی سارک ممبر ملک میں جا سکے گی جس سے خطے کی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...