اوپیک کا اہم اجلاس رواں ہفتے ویانا میں ہوگا

اوپیک کا اہم اجلاس رواں ہفتے ویانا میں ہوگا

ویانا (اے پی پی) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا اہم اجلاس رواں ہفتے ویانا میں ہوگا ۔ اوپیک کے رکن ممالک اس اجلاس میں خام تیل کا نیا پیداواری کوٹہ مقرر کریں گے۔ اس بات کا امکان ہے کہ پیداواری کوٹہ 30 ملین بیرل یومیہ پر ہی برقرار رکھا جائے گا۔ اوپیک کے ماہرین کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ممالک خام تیل کی فی بیرل قیمت سے اس وقت مطمئن ہیں، اس لئے خام تیل کی پیداوار میں کمی لانے کا زیادہ امکان نہیں ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...