1075جننگ فیکٹریوں میں کام جاری

1075جننگ فیکٹریوں میں کام جاری

ملتان(اے پی پی)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے)کے مطابق ملک بھر میں یکم دسمبر تک 1075جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی جیننگ کا کام شروع ہوچکا ہے۔صوبہ پنجاب میں یکم دسمبر تک 840جیننگ فیکٹریاں کام شروع کرچکی ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 749فیکٹریاں کام کررہی تھیں۔صوبہ سندھ میں یکم دسمبر تک 235فیکٹریاں جیننگ کا کام کررہی تھیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 236فیکٹریاں کام کررہی تھیں۔

مزید : کامرس


loading...