ایک کروڑ10لاکھ گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچ گئی

ایک کروڑ10لاکھ گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچ گئی

ملتان(اے پی پی)ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں میں یکم دسمبر تک 11045341گانٹھ کپاس پہنچ گئی ہے ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے)کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصہ سے 15.27فیصدزائد ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)نے ابھی تک کپاس کی خریداری شروع نہیں کی ہے جبکہ ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں میں 10261011گانٹھ روئی کی تیار کی جاچکی ہیں۔برآمد کنندگان نے بھی یکم دسمبر تک274374گانٹھیں روئی خریدی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 8729136گانٹھ روئی کی خریداری کی ۔ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوں میں مجموعی طورپر یکم دسمبر تک 2041831گانٹھیں روئی غیرفروخت شدہ موجودہیں۔

مزید : کامرس


loading...