پنجاب کے 6 اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں کمی

پنجاب کے 6 اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(اے پی پی)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے)کے اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی حالیہ فصل کی آمد پر صوبہ پنجاب کے چھ اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں 6.76فیصد سے لیکر 26.85فیصدکمی ہوئی ہے جبکہ پنجاب کی مجموعی پیداوار میں 14.54فیصد اضافہ ہوا ہے۔جن اضلاع کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے ان میں ساہیوال،پاکپتن،اوکاڑہ،قصور،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ شامل ہیں۔پنجاب میں یکم دسمبر تک کپاس کی مجموعی پیداوار 7565861گانٹھ روئی رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ پیداوار 6605379گانٹھ رہی تھی۔

مزید :

کامرس -