بھارت میں گنے کی کریشنگ شروع

بھارت میں گنے کی کریشنگ شروع

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں گنے کی کریشنگ شروع کر دی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی شوگر ملوں نے گنے کی کریشنگ شروع کر ی ہے جوکہ کسانوں اور مل مالکان کے درمیان قیمت کے تنازعہ کے حل کے بعد ممکن ہوا ہے۔ انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان سنجے بینرجی نے بتایاکہ ریاست مہارشٹرا اور اتر پردیش کی شوگر ملوں نے اپنے بوائلر چلا لئے ہیں اور گنے کی کریشنگ شروع کر دی ہے۔ ان ریاستوں میں شوگر مل مالکان اور کسانوں کے درمیان گنے کی قیمت پر لڑائی اس وقت انتہا پر چلی گئی جب دو کسانوں نے خودکشی کر کے اپنی جان لے لی۔

 اور مل انتظامیہ اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بھارت میں اس وقت ریفائن چینی کی فی کلو قیمت گزشتہ 12 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ گنے کی سرکاری قیمت فروخت بھی کم ہے۔

مزید : کامرس


loading...