برطانیہ میں آئندہ انتخابات تک گیس اور بجلی کی قیمتیں کم رکھنے کا اعلان

برطانیہ میں آئندہ انتخابات تک گیس اور بجلی کی قیمتیں کم رکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) برطانیہ میں آئندہ انتخابات تک گیس اور بجلی کی قیمتیں کم رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے کچھ عرصہ قبل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے ایک منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ان سے وابستہ بعض ٹیکس واپس لینے کا وعدہ کیا جس کیلئے برطانیہ میں گیس اور بجلی کی پیداوار اور تقسیم کرنے والی کمپنیوں سے مشاورت کی گئی۔ پیر کے روز برطانیہ کی چھ بڑی توانائی کمپنیوں میں سے چار نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں آئندہ انتخابات تک کمی لانے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ برطانیہ میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں گرانی سیاسی ایشو بن چکا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے برطانوی اپوزیشن لیڈر ایڈملی بینڈ نے کہاکہ اگر ان کی لیبر پارٹی 2015ءکے عام انتخابات میں جیت گئی تو کنزیومر بلز میں 20 ماہ کیلئے کمی کر دی جائے گی۔
 جس کے ردعمل میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے گزشتہ اتوار کو کہا کہ وہ ہر سال بلز کی مد میں اوسطاً 50 پاﺅنڈ کمی لائیں گے اور ان پر عائد سوشل چارجز (ٹیکس) بھی ختم کر دیں گے۔ توانائی کی کمپنی برٹش گیس نے یکم جنوری سے ڈیول فیول بل 53 پاﺅنڈ کم کرنے اور ایس ایس ای نے نئے مالیاتی سال میں 50 پاﺅنڈ کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید :

کامرس -