جڑواں شہروں میں سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں 100 روپے فی من اضافہ

جڑواں شہروں میں سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں 100 روپے فی من اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) کم گیس پریشر اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کے باعث جلانے والی لکڑی کی کھپت بڑھنے کے باعث اس کی قیمت میں 100روپے فی من تک اضافہ ہوگیا ہے۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے کئی رہائشی علاقوں میںموسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کے پریشر میں ہونے والی کمی کے باعث گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سکول ، دفاتر جانے اور کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کے پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کی کثیرتعداد متبادل ایندھن کے ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ دوسری جانب ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی مسائل میںاضافہ کا باعث ہیں۔ گھریلو صارفین جلانے کےلئے لکڑی اور کوئلے کے استعمال پر مجبور ہیں جن کی قیمتیں بھی عام صارف کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔

مزید :

کامرس -