کولمبیا میں پارلیمانی انتخابات آئندہ سال کرانے کا اعلان

کولمبیا میں پارلیمانی انتخابات آئندہ سال کرانے کا اعلان

بگوٹا (اے پی پی) کولمبیا میں آئندہ سال پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سانتوس نے کہا ہے کہ کولمبیا میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ 9 مارچ اور دوسرا مرحلہ 25مئی کو منعقد کرایا جائے گا۔ صدر جو آن مینوئل سانتوس نے بھی دوسری مدت کیلئے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا تعلق کنزرویٹو پارٹی سے ہے اور ان ےک سخت سیاسی حریفوں میں سابق وزیرخزانہ آسکر آین ہیں جن کو سابق کولمبین صدر یورائب کی حمایت حاصل ہے۔ کولمبیا میں صدارتی انتخابات جون میں منعقد ہوںگے۔

مزید : عالمی منظر


loading...