مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جائے‘ پاک بھارت سابق فوجی کمانڈروں کا مطالبہ

مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جائے‘ پاک بھارت سابق فوجی ...

نئی دہلی(آن لائن) پاکستان اور بھارت کے سابق فوجی افسروں‘ کمانڈروں اور تاجر برادری نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام دوطرفہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کی سیاسی قیادت باہمی رنجشیں ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ سابق فوجی کمانڈروں کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) موتی دھرنے و دیگر نے کہا کہ سیاسی قیادت کو مسئلہءکشمیر کے حل سمیت تمام حل طلب مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں باہمی مذاکرات کے ذریعے حالات کو خوشگوار بنایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ باہمی ٹکراﺅ اور تلخیاں بھلاکر کنٹرول لائن پر امن کی فضاءقائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے دونوں ملکوں کے عوام کو سکون اور راحت ملے۔ دوسری جانب چندی گڑھ میں پاک بھارت تاجروں کا بھی ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کی حکومتوں پر زور دیا گیا کہ وہ تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...