یوکرائن میں مظاہرین آئینی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں ¾ روسی صدر

یوکرائن میں مظاہرین آئینی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں ¾ روسی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ماسکو/اشنگٹن(این این آئی) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرائن میں مظاہرین آئینی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایک انٹرویو میں کہاکہ یوکرائن میں مظاہرے قانونی حکومت کو ختم کرنے کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی انقلاب نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مظاہرین میں تربیت یافتہ جنگجو شامل ہیں جنہیں بیرونی امداد حاصل ہے دوسری جانب وائٹ ہاﺅس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے پر امن مظاہروں کو بغاوت نہیں کہہ سکتے، عوام کا احتجاج پر امن ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے فوگ راسموسین نے بھی یوکرائن کی صورتحال پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے یوکرائن کی حکومت سے پر تشدد کارروائیوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یوکرائن کے صدر ویکتور یانوکووچ نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے اور اب تک پولیس کے ساتھ تصادم میں 2افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -