مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فورسز اور مجاہدین میں جھڑپ

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فورسز اور مجاہدین میں جھڑپ

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ‘ کمانڈو حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندواڑہ کے گاﺅں محلہ راجہ پورہ میں 21 آر‘ 30 آر اور ایس او جی نے مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی لی اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جانب سے بارودی مواد پھیلنے سے ایک مکان تباہ ہوگیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق مجاہدین فورسز کا محاصرہ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب چاڑورہ میں مجاہدین کے حملے میں ایک ایس ایچ او ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...