فلپائن میں متاثرین طوفان کی ہنگامی امداد کیلئے نئی اپیل جاری

فلپائن میں متاثرین طوفان کی ہنگامی امداد کیلئے نئی اپیل جاری

منیلا (اے پی پی) اقوام متحدہ نے فلپائن میں سمندری طوفان سے متاثرہ لاکھوں افراد کی ہنگامی امداد کیلئے نئی اپیل جاری کر دی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی طرف سے جاری اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ضروری اشیاءفراہم کرنے کیلئے فوری طور پر ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی رقم درکار ہے جبکہ مختلف ممالک نے اب تک مجموعی طور پر 83 لاکھ ڈالر فراہم کئے ہیں۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ تمام متاثرین کو ضروری امدادی اشیاءکی فراہمی کا ہدف تاحال ممکن نہیں ہوسکا تاہم ادارے کی کوشش ہے کہ متاثرین میں سے کوئی بھی شخص خوراک یا ادویات کی کمی کی وجہ سے موت کے منہ میں نہ جائے۔

مزید : عالمی منظر


loading...