بان کی مون کا یوکرائن کی صورتحال پر اظہار تشویش

بان کی مون کا یوکرائن کی صورتحال پر اظہار تشویش

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یوکرائن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو تحمل اور برداشت سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔نیویارک سے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دارلحکومت کیف میں کئی روز سے جاری حکومت مخالف مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین تحمل اور برداشت سے کام لیں۔ دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنے کا کہنا ہے کہ عوامی احتجاج کو بغاوت کا نام نہ دیا جائے اور پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائن کے دارلحکومت میں مظاہرین کئی روز سے پڑاﺅ ڈالے ہوئے ہیں اور مشتعل مظاہرین نے کئی سرکاری عمارتوں پر قبضہ بھی کررکھا ہے جبکہ پولیس اور مظاہرین کےد رمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں40 افراد ہلاک اور2 سو سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر اور وزیراعظم کے مستفی نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...