سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینا بھارت کی نادانی ہے‘ نعیم خان

سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینا بھارت کی نادانی ہے‘ نعیم خان

سرینگر(آن لائن) سینئر حریت راہنماءنعیم خان نے کہا ہے کہ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینا بھارت کی نادانی ہے‘ الزام تراشی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو پہلے کمزور کیا جاسکا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے سے اس حقیقت کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔ بھارت امن مذاکرات اور اعتماد سازی کے بارے میں دھوکہ دہی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ نعیم خان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی بھارت سمیت کسی کیساتھ کوئی عداوت نہیں بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر ہمارا یہ حق تسلیم کیا جاچکا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...