ڈیل نیلر کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ٹرینر بنانے کا فیصلہ

ڈیل نیلر کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ٹرینر بنانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پی سی بی انتظامیہ نے ان فٹ شعیب ملک اور عبدالرزاق کو فٹ قرار دینے والے ڈاکٹر ریاض احمد کو فارغ اور ڈیل نیلر کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ٹرینر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیل نیلر کو قومی ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد اور صبور احمد کی جگہ قومی ٹیم کا فیزیو اور ٹرینر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض احمد کو ٹیم میں بڑھتی ہوئی انجریز اور شعیب ملک اور عبدالرزاق کو فٹ قرار دینے کی وجہ سے فارغ کیا گیا ہے۔

 ڈیل نیلر کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی قومی ٹیم کے ساتھ چند روز بطور ٹرینر فرائض انجام دے چکے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...