انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کھیلنے میں دلچسپی نہیں ،مصباح الحق

انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کھیلنے میں دلچسپی نہیں ،مصباح الحق

لاہور (آن لائن )جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچنے کے چار گھنٹوں بعد کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل نے دورہ سری لنکا کے لئے کمر کس لی۔ مصباح الحق کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کھیلنے میں دلچسپی نہیں لیکن بورڈ کے کہنے پر کھیلنے کو تیار ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ میں پروٹیز کے خلاف مسلسل دو سیریز کھیلنے کے بعد مصباح الحق اور عمر اکمل کو ابھی چار گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ دونوں قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ قومی کپتان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کو موقع دینے کی وجہ سے وہ خود کو انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں گھسٹنا نہیں چاہتے۔ بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ایسے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے فارم بہتر رہتی ہے اور کرکٹ کھیلنے کا موقع وہ کبھی ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

 دورہ سری لنکا کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا جبکہ ٹیم پانچ دسمبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...