ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئرکیلئے ہاشم آملہ، ایشون، اینڈرسن، مائیکل کلارک، چتیشورپجارا اورڈیل اسٹین امیدوار ہیں،ایوارڈجیتنے والوں کا اعلان 14 دسمبرکوہوگا

ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئرکیلئے ہاشم آملہ، ایشون، اینڈرسن، مائیکل کلارک، ...

دبئی (اے اےن اےن ) آئی سی سی ایوارڈزکی دوڑ شروع ہوگئی، کرکٹ کی گورننگ باڈی نے امیدواروں کااعلان کردیا ہے۔،سال بھررنزبنانے او رکم گیندوں پر زیادہ وکٹیں اڑانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کے حصول کےلئے پاکستانی کھلاڑی مصباح الحق اور سعید اجمل بھی امیدوار بن گئے۔ پاکستانی اسٹارزون ڈے کرکٹرآف دی ایئرکیلئے نامزدہوئے۔ ان کامقابلہ شیکھردھون، ایم ایس دھونی، رویندراجڈیجہ اورکمارسنگاکارا سے ہے۔ ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئرکیلئے ہاشم آملہ، ایشون، اینڈرسن، مائیکل کلارک، چتیشورپجارا اورڈیل اسٹین کے درمیان ہے۔ سب سے بڑے اعزازکرکٹرآف دی ایئرکیلئے ہاشم آملہ، الیسٹرکک، جیمزاینڈرسن، مائیکل کلارک اورکماراسنگاکاراکے درمیان مقابلہ ہے۔ امپائرآف دی ایئرکیلئے پاکستان کے علیم ڈارنامزدہوئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس آف دی ایئرکیلئے پاکستان کے عمرگل نامزد ہوئے ہیں، انہوں نے تین مارچ کوجنوبی افریقاکے خلاف چھ رنزدیکرپانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ایوارڈجیتنے والوں کااعلان 14 دسمبرکوہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...