نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں ،پہلی وکٹ کی شراکت میں 95 رنز بنائے
ڈونیڈن (اے اےن اےن ) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈونیڈن میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنالئے ¾ روز ٹیلر اور برینڈن میک کولم کی شاندار سنچریاں ¾ دونوں کیوی اوپنرز نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دونوں اوپنروں نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ کپتان برینڈن میک کلم نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 101 گیندوں پر 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سنچری سکور کی۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر میک کلم 109 رنز پر کھیل رہے تھے جب کہ دوسری جانب راس ٹیلر 103 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔منگل کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا اور ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹینوبیسٹ، ڈیرن سیمی اور شین شیلنگ فورڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ دوسرا ٹیسٹ 11 نومبر سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا ٹیسٹ 19 نومبر سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔