نسلی بنیاد پرمونٹی پنیسرکامذاق نہیں ±اڑایا‘ڈیوڈنکسن

نسلی بنیاد پرمونٹی پنیسرکامذاق نہیں ±اڑایا‘ڈیوڈنکسن

سڈنی (آئی اےن پی)برطانوی کرکٹر مونٹی پنیسرکا مبینہ طور پر مذاق اڑانے والے اناو¿نسر نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے نسلی بنیاد پرمونٹی کا مذاق اڑایا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ ڈیوڈ نکسن کے الفاظ کی مذمت کرتا ہے۔ڈیوڈ نکسن نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ انہوں نے ایلس سپرنگ میں انگلینڈ کے پریکٹس میچ میں مونٹی پنیسرکا تعارف کراتے ہوئے بھارتی لہجے میں بات کی تھی۔

انہوں نے کہا وہ خود پر لگے اس طرح کے الزامات سے حیران ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نکسن نے مونٹی کا نام ایک خاص انداز میں لیا تھا جو نسلی امتیاز کے زمرے میں آتا ہے۔نکسن کا کہنا ہے کہ میں ان الزامات کو مکمل طور پر رد کرتا ہوں کہ میں نے انڈین لہجے کا مذاق اڑایا تھا۔اس سے پہلے جمعہ کو میچ کے پہلے دن آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے پروڈیوسر نکسن نےانگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کے آو¿ٹ ہونے پر کہا تھا’اب آپ جا سکتے ہیں اور ایک اور ڈرنک لے سکتے ہیں۔‘جو روٹ وہی بلے باز ہیں جنہیں پچھلی ایشز سیریز کے دوران آسٹریلیوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے مکا مارا تھا۔وہ اپنی پہلی باری کے دوران بار بار پانی مانگ رہے تھے۔کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں برخاست کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ ڈیوڈ نکسن کے الفاظ کی مذمت کرتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...