انضمام الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکرنے کی تجویز

انضمام الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکرنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے ارکان نے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکرنے کی تجویزدیدی،ظہیر عباس اور ہارون رشیدسابق کپتان سے ملاقات کرکے انہیں کوچنگ کی پیشکش کریں گے۔پی سی بی کے حددرجہ مصدقہ ذرائع کے مطابق بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے ارکان نے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکرنے کی تجویزدی ہے ،ارکان کا موقف ہے کہ انضمام الحق شاندارکرکٹ کیرئیر کے حامل کھلاڑی ہیںجبکہ وہ اپنے دورمیں ایک مضبوط کپتان بھی رہے ہیں ،اگر انہیں مکمل اختیارات دیدئیے جائیں تو وہ ٹےم کی فتوحات میں کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں۔سابق کپتان بلے بازوں کی تکنیک درست کرسکتے ہیں اور بیٹنگ بحران کا حل بھی ڈھونڈنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ان کی موجودگی میں ٹےم کو ایک اچھا منصوبی ساز بھی مل جائے گا۔انضمام الحق طویل کرکٹ کیرئیر رکھتے ہیں اور موجودہ ٹےم کے بیشتر کھلاڑیوں اور ان کی صلاحیتیوں سے واقف ہیں۔آئی ایم سی کے چیئرمین نجم سیٹھی انضمام الحق کو ہیڈکوچ مقررکرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن کمیٹی کے تمام ارکان انضمام الحق کو یہ ذمہ داری سونپنے کے خواہشمند ہیں۔