راوی کرکٹ کلب نے ظفر میموریل کو 19 رنز سے شکست دے دی

راوی کرکٹ کلب نے ظفر میموریل کو 19 رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراﺅنڈ میں راوی کرکٹ کلب اور ظفر میموریل کے درمیان چیلنج کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ جس میں راوی کرکٹ کلب نے ظفر میموریل کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ راوی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 وکٹوںکے نقصان پر 299 رنز بنائے۔ سجاول 81، عاصم 43، محمد سمیع 42 اور افضال 29رنز بناکرنمایاںبیٹسمین رہے۔ ظفر میموریل کی طرف سے ذیشان نیاز نے 3 ، میر سعید اور محمد ابراہیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بعد میںبیٹنگ کرتے ہوئے ظفر میموریل مقررہ 35 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 280 رنز بنا سکی۔ سید حیدر علی 52، عادل ہمایوں45، شارخ علی 59، محمد احتشام 35 محمد ابراہیم 32 اور ایاز کوثر 20 رنز بنانمایاںبیٹسمین رہے۔ راوی کرکٹ کلب کی جانب سے ابرار احمد اور ارسلان نے 3-3 وکٹیںحاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے سجاول کے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔