مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم 6 دسمبر کو مصر کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی

مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم 6 دسمبر کو مصر کے خلاف اپنا پہلا میچ ...

 نئی دہلی (آئی اےن پی)ایف آئی ایچ مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 6 دسمبر سے بھارت میں شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم 6 دسمبر کو مصر کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ بھارت میں 6 سے 15 دسمبر تک کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ٹیموں کو چار مختلف گروپس اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، جرمنی، بیلجیئم اور مصر، گروپ بی میں آسٹریلیا، سپین، ارجنٹائن اور فرانس، گروپ سی میں ہالینڈ، جنوبی کوریا، بھارت اور کینیڈا جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا شامل ہیں۔

 پاکستانی ٹیم 8 دسمبر کو جرمنی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ میگا ایونٹ کے ابتدائی روز تمام سولہ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ چاروں گروپس سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کریں گی جس کے بعد چار بہترین ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز اور اس کے بعد میڈلز میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...