نیشنل گیمزمیں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزازمیں تقریب آج ہوگی

نیشنل گیمزمیں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزازمیں تقریب آج ہوگی

پشاور(آئی اےن پی) نیشنل گیمزمیں میڈلز جیتنے والے خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں کے اعزازمیں ایک پروقار تقریب(آج )بدھ کو قیوم سٹیڈیم میں واقع لالہ فیق سپورٹس آرینامیں ہوگی ،جسکے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل محمود خان ہونگے ،جو میڈلسٹ کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کرینگے ۔خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے میڈیا کو بتایاکہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں جنہیں کھیلوں کے مواقع کی فراہمی کیساتھ ساتھ انکی حوصلہ آفزائی جاری رکھاجائیگا،اور آج کی یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ نے جو وعدے کئے ہیں اسے پوراکیا جارہاہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے میدان آباد کئے جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل محمود خان ہونگے جبکہ اس موقع پر خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صد سنیٹر حاجی غلام علی ،سینئر نائب صدر وسابق صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شا،نائب صدور ملک تجمل حیات،ارشد مجید ملک،وقار معروف ،حاجی ابراہیم ،فوزیہ صادقہ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری تاج محمد خان ،مسعود احمد،نادیہ چمکنی ،عثمان آفریدی، فنانس سیکرٹری وپاکستان سائکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ ،پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری امجد عمران،خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر صفیان ابراہیم،سیکرٹری ہدایت اللہ ،تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمدابراہیم،ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری خیضر خان ،سایکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نثار احمد،صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر منصوراحمد،سیکرٹری عبدالرفیق،ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری صلاح الدین خان،سوئمنگ ایسوسی ایشن کے آصف اورکزئی سمیت تمام کھیلوں کے صوبائی ایسوسی ایشن کے صدور وسیکرٹری بھی شرکت کرینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...