پاکستان کرکٹ ٹےم سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے کل دبئی روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹےم سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے کل دبئی روانہ ہوگی

لاہور (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے کل جمعرات کو دبئی روانہ ہوگی،دورے کے دوران پاکستانی افغانستان کیخلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ جبکہ سری لنکا کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی،پانچ ون ڈے اور تین ٹےسٹ میچز کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم یو اے ای میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ آٹھ دسمبر کو کھیلے گی۔ سری لنکا سے دو ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز گیارہ اور تیرہ دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہو گا۔ ناصرجمشید مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد بالآخر ڈراپ کردیئے گئے۔ ان کی جگہ کراچی کے لیفٹ ہینڈر اوپنرشرجیل خان پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کی طرح عبدالرحمان کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے بغیر فارغ کردیئے گئے۔ ان کی جگہ ذوالفقار بابر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ حارث سہیل نے بھی ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنالی۔ سعید اجمل نجی مصروفیات کے سبب افغانستان کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ بھی انجری مسائل کا شکار ہوگئے، افغانستان کے خلاف واحد ٹی 20 میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹر اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ دبئی میں ہونے والے افغانستان کیخلاف مختصر ترین کرکٹ کے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹےموں کے درمیان سیریز کا دوسرااورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ 13دسمبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ٹیم محمد حفیظ کپتان، احمدشہزاد، شرجیل خان، عمرامین، صہیب مقصود، حارث سہیل، عمراکمل، سعید اجمل، شاہد آفریدی، انورعلی، بلاول بھٹی، ذوالفقاربابر، جنید خان اور سہیل تنویر پر انحصارکرے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18دسمبر کو شارجہ ،دوسرامیچ20دسمبر کو دبئی،تےسرا22دسمبرکو شارجہ ،چوتھا 25دسمبرکو ابوظہبی جبکہ پانچواں اور آخری ون دے میچ 27دسمبرکو ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹےسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 31دسمبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔دوسراٹےسٹ میچ 8جنوری سے شیخ زاید سٹیڈیم ابوظہبی جبکہ تےسرااور آخری ٹےسٹ میچ 16جنوری سے شارجہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...