بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آئی سی سی کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آئی سی سی کا پیپلز چوائس ایوارڈ ...

 دبئی (آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آئی سی سی کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ، بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بعد آئی سی سی پیپلز چوائس جیتنے والے مہندرا سنگھ دھونی دوسرے بھارتی کرکٹرز ہیں۔ منگل کو آئی سی سی کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آئی سی سی کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ۔ آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کے لئے مختلف کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی، مائیکل کلارک، ایسر کک، ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیرز سمیت مہندرا سنگھ دھونی نامزد ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بعد مہندرا سنگھ دھونی آئی سی سی، پیپلز چوائس ایوارڈ جیتنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...