جو روٹ کو ون ڈاﺅن پوزیشن پر آزمایا جا سکتا ہے،گراہم گوچ

جو روٹ کو ون ڈاﺅن پوزیشن پر آزمایا جا سکتا ہے،گراہم گوچ

ایڈیلیڈ(آئی اےن پی)انگلش کرکٹ ٹےم کے بیٹنگ کوچ گراہم گوچ نے عندیہ دیا ہے کہ ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جو روٹ کو ون ڈاﺅن پوزیشن پر آزمایا جا سکتا ہے۔جو روٹ ٹیم کے ساتھی جوناتھن ٹراٹ کی جگہ لیں گے جو بیماری کے سبب گھر واپس چلے گئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے ٹم بریسنن کو مکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ زمبابوے میں جنم لینے والے بیٹسمین گیری بیلنس بھی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔انگلش سپنر مونٹی پنیسر ایشزسیریز کے ضمن میں ایڈ یلیڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم میں طلبی پر تیار ہیں۔تجربہ کار بیٹسمین ای این بیل بھی ان کی واپسی کا اشارہ دے چکے ہیں۔ انہیں چند ماہ قبل شراب نوشی کر کے غل غپاڑہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیاتھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...