تجربہ کار کھلاڑیوں کی وجہ سے ہاکی ٹیم مضبوط ہوئی ہے، چیف کوچ و منیجر منظور الحسن

تجربہ کار کھلاڑیوں کی وجہ سے ہاکی ٹیم مضبوط ہوئی ہے، چیف کوچ و منیجر منظور ...

لاہور( آن لائن) پاکستان نے 1979 میں فرانس میں ہونیوالے ابتدائی جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ حال ہی میں جاپان میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ کے 8 کھلاڑی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد ہاکی ماہرین ٹیم کی میڈلز کی دوڑ میں شامل ہونے کےلیے پر امید ہیں۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ و منیجر منظور الحسن سینئر کا کہنا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کی وجہ سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ گو ہمارے گروپ میں شامل ٹیمیں آسان نہیں تاہم قومی ٹیم مصر کیخلاف اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو اگلے روز شیڈول میچ میں جرمنی کو بھی زیر کرنے میں کامیاب رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...