ریلوے انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن شپ لاہور ڈویژن نے جےت لی

ریلوے انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن شپ لاہور ڈویژن نے جےت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ریلوے انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن شپ لاہور ڈویژن نے جےت لی ۔ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔ لاہور ڈویژن نے 86 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، ورکشاپس ڈویژن نے 78 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ملتان ڈویژن نے 51 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 49 کے جی میں فرحان ورکشاپس نے پہلی، محمد افضل لاہور نے دوسری، 52 کے جی میں آصف رضا لاہور نے پہلی، عمران خان ملتان نے دوسری، 56 کے جی محمد نعیم لاہور نے پہلی اور الفت ورکشاپس نے دوسری، 60 کے جی میں مجاہد اسلام لاہور نے پہلی اور جہانزیب ورکشاپس نے دوسری، 64 کے جی حسن علی لاہور نے پہلی، تبسم الطاف ملتان نے دوسری، 69 کے جی اشفاق ورکشاپس نے پہلی، شفقت ملتان نے دوسری، 75 کے جی جاوید اختر لاہور نے پہلی اور عرفان ورکشاپس نے دوسری، 81 کے جی میں وارث ورکشاپس نے پہلی، گلدراز لاہور نے دوسری، 91 کے جی میں غلام شبیر لاہور نے پہلی اور محمد بابر ورکشاپس نے دوسری، +91 کے جی میں محمد افضل ورکشاپس نے پہلی اور اشتیاق احمد لاہور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ملک افضل، ارشد، معین الدین اورمحمد بابر نے ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ مقابلوں کے اختتام پر سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ، راشد محمود بٹ نے لاہور ڈویژن کے کپتان کو ونر ٹرافی دی۔ اس موقع پر محمد اقبال بٹ، فرید احمد، محمد یوسف، شکیل انجم اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...