آل راﺅنڈراظہر محمود اور سہیل تنویر کے لائنز سے معاہدے کی

آل راﺅنڈراظہر محمود اور سہیل تنویر کے لائنز سے معاہدے کی

جوہانسبرگ(آئی اےن پی)سابق پاکستانی آل راونڈر اظہر محمود اور سہیل تنویر جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں لائنز کی نمائندگی کریں گے۔فرنچائز نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل تنویرپہلے بھی لائنز کیلئے کھیل چکے ہیں جنہوں نے چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی لائنز کی نمائندگی کی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی اچھی کارکردگی کیلئے شہرت رکھنے والے اظہر محمود پہلی بار فرنچائز کی جانب سے کھیلیں گے البتہ سہیل تنویر اگر سیزن کے بیشترمیچوں کیلئے دستیاب ہیں تو اظہر محمود صرف پانچ میچوں کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سعید اجمل ٹائٹنز اور شاہد آفریدی نائٹس کی جانب سے کھیلنے کیلئے معاہدے کر چکے ہیں۔ان کھلاڑیوں کا جنوبی افریقہ میں کھیلنا اس وعدے کی تکمیل ہے جو ہارون لورگاٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مختصر سیریز کے طے ہونے پر کیا تھاکہ وہ آئی پی ایل میں نظر انداز کئے جانے والے کھلاڑیوں کی کرکٹ اور مالی اعتبار سے مدد کرنے کے خواہاں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...