شاہد آفریدی پر حیرت ہے کہ آخر وہ کب میچور ہوگا،شعیب اختر

شاہد آفریدی پر حیرت ہے کہ آخر وہ کب میچور ہوگا،شعیب اختر

اسلام آباد (آن لائن)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے شاہد آفریدی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی پر حیرت ہے کہ آخر وہ کب میچور ہوگا جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ آنے والے نئے سٹار ہرگزآفریدی کو فالو نہ کریں ورنہ اپنا کیرئیر تباہ کر دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے دورے سے وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا آج کل بڑے ہیکل اینڈ جیکل اور مسٹر بین آ کر خواہ مخواہ غلط باتیں کررہے ہوتے ہیں ۔شاہد آفریدی کے اس بیان پر سابق کرکٹر نے بھی اپنے دل کی بھڑاس نکالی جن میں سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا کہ شاہد آفریدی ونڈے اور ٹی ٹونٹی کا بہترین کھلاڑی ہے لیکن حیرت ہے کہ وہ ابھی تک بڑا نہیں ہوا ۔شعیب اختر نے کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ کارکردگی پیش نہ کرنے پر بھی اس کی تعریف کی ایسا نہیں ہو سکتا جبکہ سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں فرق ہوتاہے اور شاہد آفریدی کو مشورہ ہے کہ وہ زبان کی بجائے بلے سے کھیلیں تو ان کے لئے فائدہ مند ہوگا ۔انہوں نے نوجوانوں کومشورہ دیا کہ نئے آنے والے سٹار شاہد آفریدی کو ہرگز فالو نہ کریں ورنہ ان کا کیرئیر تباہ ہو جائیگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...