مصباح کو کپتان نامزد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،ہارون رشید

مصباح کو کپتان نامزد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،ہارون رشید

لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے رکن ہارون رشید نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو ورلڈ کپ2015ءکے لئے کپتان نامزد کرنے کا فیصلہ پاکستانی ٹیم کی یکجہتی اور فتوحات کا سبب بنا ہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کو دئےے گئے انٹروےو میںہارون رشید نے بتایاکہ جب ٹیم کی کارکردگی خراب ہو تو طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگتی ہیں اور دباو¿ میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس سے ٹیم کا ماحول خراب ہوتا ہے۔ اس لیے مصباح کو کپتان نامزد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے مطلع صاف ہوا ہے۔ اب جو لابیاں اپنی پسند کا کپتان بنانے کے مطالبات کر رہی تھیں وہ ختم ہو جائیں گی۔ کھلاڑیوں پر عیاں ہوگیا ہو گا کہ مصباح ہی ہمارے لیڈر ہیں اور ٹیم میں رہنے کے لئے صرف کارکردگی ہی پیمانہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کپتانوں کی تقرری سیریز درسیریز نہیں ہوتی اس لیے طویل مدت کے لیے مصباح کی نامزدگی اچھا فیصلہ ہے، ”اس سے ٹیم میں نئے کھلاڑی اور اچانک ایک نئی حرارت دیکھنے میں آرہی ہے۔جنوبی افریقہ میں ٹیم کی یکجہتی کا راز پی سی بی کا یہی فیصلہ تھا۔ اب یہ ٹیم مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔

ہارون رشیدنے کہا کہ بلاول اور انور علی جیسے کھلاڑی کافی عرصے سے موقع ملنے کے منتظر تھے اور اب انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، ”یہ کھلاڑی پاکستان کا مستقبل ہیں مگر انہیں مستقل مزاجی کی عادت اپنانا ہوگی۔ ہارون رشیدنے بتایا کہ ٹیم کا انتخاب کپتان اور سلیکٹرز نے پہلی بار ایک صفحے پر رہ کر کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب کپتان نیا خون شامل کرنے پر قائل ہو چکے ہیں، ” وہ ایسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی پر زور نہیں دیں گے، جو کارکردگی نہیں دکھا پارہے تھے۔ اب حارث سہیل کو ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے اپنی گز شتہ غلطیوں پر قابو پالیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...