تیسراون ڈے، حفیظ کو ڈراپ نہیں کیا گیا،ان فٹ ہونے کے سبب نہیں کھیلے

تیسراون ڈے، حفیظ کو ڈراپ نہیں کیا گیا،ان فٹ ہونے کے سبب نہیں کھیلے

 لاہور (آن لائن )جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں محمد حفیظ ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے۔ ٹور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے خراب فارم کے باوجود انہیں ڈراپ نہیں کیا گیا تھا۔ حفیظ نے پاکستان کی جانب سے گذشتہ دس ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اننگز میں 169رنز بنائے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے ون ڈے میں حفیظ کے بائیں ہاتھ کی انگلی ہاشم آملہ کا کیچ لیتے ہوئے زخمی ہو گئی تھی۔ جس کے باعث انہوں نے ٹیم انتظامیہ سے درخواست کی کہ انہیں آرام دیا جائے۔ محمد حفیظ کو ڈاکٹروں نے چار دن آرام کا مشورہ دیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستان آکر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے سے گریز کیا۔البتہ وہ پر امید ہیں کہ پانچ دسمبر کو ٹیم کی دبئی روانگی تک وہ فٹ ہوجائیں گے۔ذرائع نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ حفیظ کو خراب فارم کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...