لاہور کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام سات روزہ ہاکی کیمپ کا آغاز

لاہور کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام سات روزہ ہاکی کیمپ کا آغاز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام سات روزہ ہاکی کیمپ کا آغاز ہو گیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر خادم علی خان نے کیا۔اس موقعہ پر ہاکی کوچ،مسعود الرحمن اور زاہد علی بھی موجود تھے۔افتتاحی روز سابق کوچ اور اولمپیئن خواجہ جنید نے نوجوان کھلاڑیوں کو ہاکی کے رموز سے آگاہ کیا جبکہ سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر عبدالقیوم نے کھیل میں نئے آنے والوں کو خصوصی لیکچر دیا۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بابر اشرف کا کہنا تھا کہ کی کیمپ کے انعقاد کا مقصد گراس روٹ لیول پر کھیل کا فروغ ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو ہاکی کی نئی تکنیک سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کھلاڑیوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ گراس روٹ لیول پر ہاکی کے کھیل کے احیائے نو کی ابتدا ہے اسطرح کے مذید کیمپ جلد لگائے جایئں گے ۔ کیمپ کے پہلے روز تربیتی سیشن کے اختتام پر بابرا شرف نے کھلاڑیون میں تحائف تقسیم کئے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...