کرشنگ سیزن کا آغاز ہو تے ہی چینی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

کرشنگ سیزن کا آغاز ہو تے ہی چینی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

لاہور ( وقائع نگار )ملک کے بیشتر علا قوں میںگنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کی بڑی تجارتی منڈیوں میں چینی کی رسد میں ہونے والے اضافہ سے چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔جبکہ لاہور سمیت ملک بھر میں قائم یو ٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی دس دن سے زائد قلت جاری ہے ۔ جس سے شہریو ں کو سستی چینی کی عدم دستیا بی کا سا منا لاحق ہے ۔کر شنگ سیز ن شروع ہو نے سے چینی کی تھوک قیمت میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران5 روپے فی کلو گرام تک کی کمی ہوئی ہے۔ اورتھوک میں چینی 52 کلو گرام تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ صارفین کو چینی 54 روپے کی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔ رواں سیزن کے دوران ملک میں چینی کی 6.3 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے جبکہ ملک کی چینی کی سالانہ کھپت کا تخمینہ 4.3 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔ اس طرح رواں سال ملک میں ضرورت سے زائد 2 ملین ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوگی جس کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔

کرشنگ سیزن

مزید : کلچر


loading...