پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کی نمائش کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی

پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کی نمائش کیس میں فریق ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان میں انڈین فلموں کی درآمد اور ان کی نمائش رکوانے کے لیے دائر درخواست میں فریقی بننے کے لیے پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کردی ہے جس پرلاہور ہائیکورٹ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف مبشر لقمان نے درخواست دائر کررکھی ہے ۔انہوں نے بھارت کی ایک فلم کا ذکر کرتے ہوئے مزید موقف اختیار کیا ہے کہ انڈین فلم چنائی ایکسپریس بھارت میں فلمائی گئی ہے اور اسے بھارت سے درآمد کر کے پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جو غیر قانونی ہے۔انڈین فلموںکی نمائش سے ملکی فلم انڈسٹری تباہ ہو کر رہ گئی ہے لہذا عدالت سے استدعاہے کہ ملک میں انڈین فلموںکی نمائش پر پابندی کی جائے۔

نمائش فریق

.

مزید : صفحہ آخر


loading...