سپریم کورٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے حکومتی امےدےںدم توڑ گئےں،عوامی رائے

سپریم کورٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے حکومتی امےدےںدم توڑ گئےں،عوامی رائے

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ،لا پتہ افراد کی باز یابی میں وقت گزارا جا رہا ہے۔حکمرانوں کی آپس میں نورا کشتی ختم نہیں ہو رہی ن لیگ سے وابستہ امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔سپریم کورٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے لیکن لاپتہ افراد بازیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میںجمیل اختر اور شجاع احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے الیکشن میں کئے گئے وعدے بھول گئی ہے ۔موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔مہنگائی کے بم گرا کر غریب کا جینا محال کردیاہے۔واصف علی اور عبد الرحمٰن نے کہا کہ لا پتہ افراد کی باز یابی میں وقت گزارا جا رہا ہے حکومت بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔انتخابات سے قبل نواز شریف لا پتہ افراد کی بازیابی کے دعوے کرتے تھے اقتدار میں آتے تمام انتخابی وعدے ہو ا میں اڑا دئیے۔کامران اور کاظم علی نے کہا کہ لا پتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے،لوگوں کو تلاش کرنے میں حکومت ناکا م نظر آرہی ہے۔لاپتہ افراد کی گھروں میں واپسی کےلئے ایجنسیز کو کردار ادا کرنا ہو گا۔سارا ملبہ حکومت پر ڈالنا درست نہیں ہو گا۔وجاہت اور راسب علی نے کہا کہ لا پتہ افرد کے حوالے سے وزیر اعظم نے عدالتوں کے سامنے پیش ہونا اچھا نہیںسمجھا ہے۔جو ا س بات کی غمازی کرتا ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔حکومت نیک نیتی سے کام کرے تو لا پتہ افراد کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکتا ہے۔

عوامی رائے

مزید : صفحہ آخر


loading...