وجہ بتائے بغیر لوگوں کو گھروں سے اٹھانا غیر قانونی ہے،قانونی ماہرےن

وجہ بتائے بغیر لوگوں کو گھروں سے اٹھانا غیر قانونی ہے،قانونی ماہرےن

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ملک کے قانونی ماہرین نے کہا کہ لوگوں کو گھروں سے اٹھانا غیر قانونی ہے۔ملزم کے ٹرائل کےلئے عدالتیں موجود ہیں۔حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لا پتہ افراد کو عدالتو ں میں پیش کرنا چاہیے۔جسٹس (ر)وجیہ الدین احمد نے کہا کہ حکومت لا پتہ افراد کی باز یابی میں وقت گزار رہی ہے ۔جمہوری حکومت کو بہانے بنانے کی بجائے سچ عدالت کے سامنے لانا چاہیے وجہ بتائے بغیر لوگوں کو گھروں سے اٹھانا غیر قانونی ہے ۔سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار اصغر علی گل نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ سے ایوان میں بیٹھنے والوں کو عوام کی زندگیوں کو تحفظ بھی دینا چاہیے۔حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو بازیاب کرا کر گھروں کو لوٹانا چاہیے۔سابق وائس چئرمین پاکستان بار کونسل عزیز اکبر بیگ نے کہا کہ حکومت مسائل کے ساتھ بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کےلئے آئے روز پنڈورا کھولا جا تا ہے۔پاکستان مسائلستان بن چکا ہے اور حکمرانوں کی پر تعیش زندگی ختم نہیں ہو رہی۔سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہیے اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا چاہیے۔

قانونی ماہرےن

مزید : صفحہ آخر


loading...