لاہور ہائیکورٹ نے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس خالد محمود خان نے اشیاءصرف اور خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوش رباءاضافے کیخلاف دائر درخواست پرحکومتِ پنجاب اور دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین ،پیدواری لاگت ، پرچون کی حد تک انکی فروخت کے طریقہ کار اور قیمتوں کے تعین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں روز مرہ اشیاءکی قیمتوں میں ہوش رباءاضافہ ہو چکا ہے روزمرہ استعمال کی اشیاءجس میں سبزیاں دالیں، چاول و چینی ہیں اُن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عام آدمی پس رہا ہے ۔ مسٹرجسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے یہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے نفاذ کا مسئلہ ہے ۔قیمتیں مقرر کرنے کےلئے بہت کچھ دیکھنا پڑیگا۔
قیمتوں کا تعین

مزید :

صفحہ آخر -