حکومت نے چیئرمین نادرا پر پریشر ڈالا،انکار پر برطرف کر دیا، تحریک انصاف

حکومت نے چیئرمین نادرا پر پریشر ڈالا،انکار پر برطرف کر دیا، تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ رات کے پچھلے پہر چیئرمین نادرا کو سازش کے تحت ہٹایا گیا حکومت کا یہ فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے ، حکومت نے آئین کو توڑا ،گرچیئرمین نادرا کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو تحریک انصاف شدید احتجاج کرے گی ، انہوں نے کہاکہ حکومت خوفزدہ اور ڈری ہوئی ہے کہ کہیں 11 مئی کے انتخابات میں کی گئیں دھاندلیاں عوام کے سامنے نہ آ جائیں، حکومت نے چیئرمین نادرا پر پریشر ڈالا جب وہ غلط کا م کرنے پر راضی نہیں ہوئے تو انہیں غیر آئینی طریقے سے عہدے سے ہٹا نے کی ناکام کوشش کی ۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے آج دوپہر 1:30 بجے الیکشن کمیشن کے سامنے بوگس ووٹوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام ہائیکورٹ کافیصلہ جمہوری قوتوں کے لئے خوش آئند ہے ا ۔پنجاب سیکرٹریٹ میں صدر لاہور عبدالعلیم خان ، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس اورحامد زمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس رہی تھیں اس موقع پر بیرسٹر بختار قصوری ، ایم پی اےز شنیلہ روت ، نبیلہ حاکم علی اور میاںمحمود احمد، عمر فاروق مائر، حسین جعفری ،فاروق خان ،شہزادی اورنگ زیب، صائمہ شوکت ،نویداحمد، لقمان قاضی، اشتیاق ملک ، فرحان چشتی ، عدنان جمیل ، صفدر جمیل ، عون چوہدری، فرحان چشتی اورشہریار رضا بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ 11 مئی کے انتخابات میں ہونے والی بدترین دھاندلی کے بعد عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے لئے میںاکیلی ہی کافی ہوں ، رانا ثناءاللہ نے ساری زندگی ڈرامہ بازی کی ہے اس لئے اسے ہر کوئی ڈرامے باز لگتا ہے۔ ۔ پریس کانفرنس میں عبدالعلیم خان اور این اے 118 کے ٹکٹ ہولڈر حامد زمان نے کہاکہ 11 مئی کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی عوام کے سامنے آگئی تو (ن) لیگ کی حکومت زمین بوس ہو جائے گی۔ تحریک انصاف نے چار حلقوں سے انگوٹھوں کے نشان کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ این اے 118 کے متعلق ہماری دائر کردہ رٹ پٹیشن پر چیئرمین نادرا نے آج پیش ہونا تھا ، (ن) لیگ کی حکومت اپنے گناہ چھپانے کے لئے اداروں کے سربراہان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عدالت سے درخواست ہے کہ انگوٹھے کی نشان کی جانچ پڑتا ل کے وقت امیدوار ان کے نمائندوں کو شامل کیا جائے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔
تحریک انصاف

مزید :

صفحہ آخر -