بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں،مسلم لیگ فنکشنل پنجاب

بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں،مسلم لیگ فنکشنل پنجاب

لاہور (پ ر)مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے جنرل سیکرٹری عمران ریاض نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصرالملک کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ ضلعی حکومتو ں کے زیر نگرانی ہونے والے انتخابات شفاف نہیں ہوں گےااور ان انتخابات پر بہت انگلیاں اٹھیں گی کیو نکہ جس صوبے میںجس جماعت کی حکومت ہے وہ اپنا امید وار جتوانے کی کوشش کرے گی اور صوبائی حکومتوں کے اہلکا ر جنکی ٹرانسفر ،تعیناتی اور ترقی کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے کیسے غیر جابندار رہ سکتے ہیں،آئندہ انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیںجوڈیشل افسروں کو ہی ریٹرننگ اور پریذایئڈنگ افسر مقرر کیا جائے،پولنگ کے دن امن وامان کی ذمہ داری فوج کے حوالے کی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابا ت پوری طرح شفاف ہوتے نظر آئیں۔

مسلم لیگ فنکشنل

مزید : صفحہ آخر


loading...