لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )لاہور ،اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہے۔ درجہ حرارت گلگت بلتستان میں منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
 موسم سرد اور خشک

مزید :

صفحہ آخر -