جو قومیں اساتذہ کی عزت نہیں کرتیں دنیا انکی عزت نہیں کرتی، ڈاکٹر احسان شریف

جو قومیں اساتذہ کی عزت نہیں کرتیں دنیا انکی عزت نہیں کرتی، ڈاکٹر احسان شریف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جو قومیں اساتذہ کی عزت نہیں کرتیں دنیا انکی عزت نہیں کرتی۔ٹیچر کی عزت نفس اور وقار کو پامال نہیں ہونے دیں گے،نام نہاد طلبہ تنظیموں کو ہاتھوں 30 ہزارطلباءکو یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احسان شریف کا کہنا تھا کہ چند غیر طلباءتنظیموں کو کسی سیاسی جماعت کے کہنے پر یونیورسٹی میں انتشار ہرگز نہیں پھیلانے دیا جائے گا۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ بطور استاد ہم اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنان کی جانب سے یونیورسٹی لاءکالج میں آٹومیٹک اسلحہ لہرانے، فائرنگ کرنے ، دو اساتذہ پر تشددکرنے،گالیاں دینے اور کمروں میں بند کرنے اور بس کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ آسا کے صدر نے کہا کہ یونیورسٹی میں پر امن تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کافوری طور پر متعلقہ حکام کونوٹس لینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباءکے سرغنہ خود پڑھتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو پڑھنے دیتے ہیں لہذاَ ان غنڈہ عناصر کو یونیورسٹی سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ ایک سیاسی جماعت مجرموں کو پناہ دے رہی ہے جنہوں نے پورے شہر کا امن اور یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کیا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سڑکوں پر ہلہ گلہ کرنے کےلئے سائنس کالج اور اسلامیہ کالج سول لائنز سے نام نہاد طلبہ تنظیم کو لوگوں کو بلایا گیا تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یونیورسٹی میں حالیہ انتشار پھیلانے کی کوشش پر صوبائی حکومت کی بر وقت کاروائی خوش آئین ہے۔

ڈاکٹر احسان شریف

مزید : صفحہ آخر


loading...