` احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، بسیں جلانے کی مذمت کرتے ہیں،عبدالمقےت

` احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، بسیں جلانے کی مذمت کرتے ہیں،عبدالمقےت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)طلباءکو حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے،طلباءکو بنیادی سہولیات فراہم کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ اسلامی جمعیت نے پرامن احتجاج کیا ہے،مسافر بس کو جلانے کا واقعہ سے ہمارا کوئی تعلق ہیں ہے،جلد اصل حقائق منظر عام پر لائیں گے۔ اسلامی جمعےت طلبہ پنجاب ےونےورسٹی کے ناظم عبدالمقےت کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے،البتہ بسیں جلانا یا پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں،ہاسٹل نمبر 16سے نکالے گئے طلبہ اورجن طلبہ کی ہاسٹل الاٹمنٹ نہیں ہوئی وہ9دسمبر بروز پیر سے وائس چانسلر ہاﺅس کے باہر خیمہ بستی لگائیں گے۔ عبدالمقیت نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک پر امن طلبہ تنظیم ہے ،وہ گھراﺅ جلاﺅ اور تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،پنجاب یونیورسٹی میں اپنے حقوق اور مطالبات کی منظوری کےلئے طلبہ نے احتجاج کیا لیکن بسیں جلانے والے واقعہ کا اسلامی جمعیت طلبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مبینہ طور پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل الاٹمنٹ کے مسئلے پر طلبہ و طالبات کے حقوق کےلئے چلنے والی تحرےک کا رخ موڑنے کے لئے وائس چانسلر نے ڈھونگ رچاےا ہے،اور پوری منصوبہ بندی سے بسوں کو آگ لگانے والے اےشو کو کھڑا کردیا ہے تاکہ وی سی کےخلاف لا کالج کی خجستہ رےحان کی طرف سے حراساں کےس کو دبایا جاسکے۔عبدالمقےت نے کہا ہے کہ وزےر تعلےم اور پنجاب حکومت اس معاملے کی تحقےقات کروانے کی بجائے اسلامی جمعےت طلبہ کی عداوت پر اتر آئے ہےں، پنجاب ےونےورسٹی کے طلبا پچھلے دس دنوں سے وزےر تعلےم سے ملاقات کے لئے کوشش کر رہے تھے مگر انھوں نے انکار کر دےاجبکہ طلبا کا وفد اپنے مسائل کے لئے وزےر تعلےم سے ملاقات کرنا چاہتا تھا ۔

عبدالمقےت

مزید : صفحہ آخر


loading...