تھبمب امپریشن کی جانچ کرنے پرطارق ملک کو فارغ کیا گیا، شےرےں مزاری

تھبمب امپریشن کی جانچ کرنے پرطارق ملک کو فارغ کیا گیا، شےرےں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)پاکستان تحرےک انصاف کی مرکزی سےکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شےرےں مزاری نے چیئرمےن نادرا طارق ملک کو عہدے سے ہٹائے جانے کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت طارق ملک کو نادرا کے ڈےٹا کے ذرےعے انتخابی دھاندلی بے نقاب کرنے اور انگوٹھوں کے نشانات کی جانچ کرنے کی سزا دے رہی ہے ۔ ان کا ےہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ےہ واضح ہوتا ہے کہ 2013کے عام انتخابات اور اس کے بعد بڑے پےمانے پر دھاندلی کا باقاعدہ منصوبہ بناےا گےا جسے سرکاری طور پر چھپانے کی کوششےں جاری ہےں۔ اسلام آباد سے جاری بےان مےں تحرےک انصاف کی مرکزی سےکرٹری اطلاعات نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کو مسترد کےا ہے اور کہا ہے کہ سندھ مےں دھاندلی کے منظر عام مےں آنے کے بعد پنجاب مےں انتخابی نتائج کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذرےعے نادرا سے جانچ کےلئے پاکستان تحرےک انصاف کی درخواستوں پرجان بوجھ کر عمل نہےں کےا جا رہا اور مسلسل رکاوٹےں پےش کی جا رہی ہےں اور تاخےری حربے استعمال کےے جا رہے ہےں ۔ان کے مطابق واضح ہوتا ہے کہ چیئرمےن نادرا کی برطرفی کے ذرےعے مسلم لےگ نواز اقتدار مےں آنے کےلئے کی جانے والے دھاندلی پر پردہ پوشی چاہتی ہے۔ رات کے اندھےرے مےں طارق ملک کو ہٹائے جانے کے حکومتی اقدام پر انتہائی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق مےں مسلم لےگ نواز کی حکومت کا ےہ قدم حکومتی بدنےتی ثابت کرتا ہے اور انتخابات مےں خفےہ طور پر کی جانے والی بڑی دھاندلی چھپانے کی کوششوں کو واضح کرتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کا ےہ فےصلہ مسلم لےگ نواز کی صفوں مےں پھےلے خوف اور بے چےنی کو بھی آشکار کرتا ہے اور ےہ دکھاتا ہے کہ پوری قوم سے کےا گےا ان کا دھوکہ اےک روز پوری طرح بے نقاب ہو جائے گا۔
شیریں مزاری

مزید :

صفحہ اول -