وزیراعظم سے سندھ کی صورتحال پر ممتاز علی بھٹوآج ملاقات کریں گے

وزیراعظم سے سندھ کی صورتحال پر ممتاز علی بھٹوآج ملاقات کریں گے

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف سے (ن) لیگ کے رہنماءسندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ممتاز بھٹو ( آج) وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعظم کے مشیر نواب زادہ امیر بخش بھٹو بھی موجود ہوں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ممتاز بھٹو وزیراعظم کو سندھ کی سیاسی صورتحال خاص طور پر پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی (ن) لیگ کے رہنماﺅں کے خلاف انتقامی کارروائیوں ،بلدیاتی انتخابات کےلئے لائحہ عمل پر بات کریں گے ۔ ممتاز بھٹو وزیراعظم کو اندرون سندھ میں امن وامان کی انتہائی مخدوش صورتحال سے آگاہ کرکے اندرون سندھ کراچی جیسے آپریشن کا مطالبہ کریں گے ۔

وزیراعظم

مزید : صفحہ اول


loading...